Skip to main content

Featured

Rukh e Jaan episode 4 by Munaza Niaz - Romantic novel - Childhood love

  رخِ جاں ا ز منزہ نیاز قسط نمبر 4 گاڑی میں مکمل خاموشی تھی۔ میرب ونڈ اسکرین سے باہر دیکھ رہی تھی۔ اس کی آنکھوں میں نمی تھی مگر وہ رو نہیں رہی تھی۔ عبدالباری نے محض ایک نظر اس پر ڈالی تھی۔ نہ اس سے کوئی سوال کیا نہ کچھ کہا اور نہ کچھ پوچھا۔ گھر جانے کے بجائے اس نے گاڑی ایک چھوٹے مگر بے حد خوبصورت ہوٹل کے سامنے روکی۔ " پلیز گھر چلو " میرب بے زاری سے بولی۔ " پہلے ناشتہ کر لیں پھر گھر چلتے ہیں۔" وہ نرمی سے بولا۔ " مجھے بھوک نہیں ہے۔" مگر عبدالباری نے اس کی ایک نہ سنی بلکہ اس کی طرف کا آکر دروازہ کھولا۔ " آ جائیں بہت اچھا ہوٹل ہے۔"  اس نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا۔ میرب نے ایک نظر اس کے بڑھے ہاتھ کو دیکھا پھر اس کو اور بنا اس کی مدد کے خود باہر نکل آئی۔ عبدالباری نے بنا برا مانے ہاتھ پیچھے کر لیا۔ دونوں ہوٹل میں داخل ہوئے، جو پہاڑ کی اونچائی پر بنا تھا۔ باہر بیٹھنے کی بجائے وہ اس کو اندر لے گیا۔ عبدالباری نے اس کے لیے کرسی کھینچی اور اس کے مقابل بیٹھا۔ دونوں ہاتھ باہم پھنسائے اب وہ اس کو دیکھنے لگا تھا۔ جو کھڑکی سے باہر بلندی سے نیچے سڑک کو دیکھ رہ...

Atish e Meher/ Atish Zayan,Amaan subhaani/romantic novel/ funny character😜/ rude character 🔥

 


"مت دیکھا کر اسے ہٹلر کی طرح بیچاری سی تو ہے کون سا تجھے مار 🤪😆کر جیل سے فرار ہو جائے گی "

امان کی آواز پر اس نے لب بھینچ لیے مہر نہ سہی امان تو مرا ہی مرا اس کے ہاتھوں


" 🙂بکواس نہ کر ایسا کچھ بھی نہیں ہے "

اس نے صوفے سے ٹیک لگا لی 


" ویسے اتنی بری نہیں ہے وہ معصوم ،شرارتی اور خوبصورت🤭 لیکن تمہیں یہ لڑکی سوٹ نہیں کرے گی تمہارے لیے تو کوئی ایسی لڑکی 😌ہونی چاہیے جو تمہاری طرح ہو جو ہر بات گن کر کرے"

 آتش کی نظروں کی پرواہ کیے بغیر اس نے بات جاری رکھی 

" اور مجھے پورا یقین ہے ایسی لڑکی تجھے کبھی نہیں ملے گی 🤧اور جس طرح کی لڑکی۔۔۔"


" یہ کیا لڑکی لڑکی لگا رکھی ہے جب مجھے شادی ہی نہیں کرنی تو 😡🔥میں اس کے بارے میں سوچوں ہی کیوں "

وہ بھنایا 

" میں جانتا ہوں کہ تجھے لڑکیوں سے خاص قسم کی الرجی ہے😌 اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ہر قسم کی الرجی کا علاج موجود ہے🤡 تو 🖇ٹینشن نہ لے میں تیری شادی کرواؤں گا آخر کو جگری یار ہوں تیرا "


وہ مسکراتے ہوئے آتش کو زہر سے بھی زہریلا لگا تھا 


" تو میرا یار نہیں ہے بلکہ وہ دشمن ہے جو مارنے کے بعد پوچھتا ہے کہ 🔥🙂تمہاری آخری خواہش کیا ہے"

Comments

Popular Posts