Atish e Meher Episode 2 by Munaza Niaz
ناول: آتش مہر از قلم: منزہ نیاز قسط نمبر: 2 فنکشن کافی اچھا ہو گیا تھا اگلے دن بارات تھی سب تیار ہو کر ہال کے لیے نکل چکے تھے مہر جو اپنا دوپٹہ کندھے پر سیٹ کیے تیز تیز سیڑھیاں اتر رہی تھی کہ آخری زینے پر پیر رکھتے ہی اسے ہیل کے چٹخنے کی آواز آئی اس سے پہلے کہ وہ گرتی اس نے جھٹ ریلنگ کو تھام لیا "ہائے میرے اللہ یہ تو ٹوٹ گئی ہے" سینڈل پر نظر ڈالتے اس کے سینے سے آہ نکلی تھی ابھی وہ اس غم پر پھوٹ پھوٹ کر رونے والی تھی کہ مشعل اس کے پیچھے سے سیڑھیاں اتر کر اس کے سامنے آئی " کیا ہوا مہر سب ٹھیک ہے نا ؟" وہ اسے اس طرح بیٹھنے پر تشویش سے بولی "میری سینڈل ٹوٹ گئی مجھے بتاؤ کیا کروں؟" اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے " تم ایک کام کرو میرے کمرے میں دوسری رکھی ہے وہ لے لو اور پیر تو ٹھیک ہے چوٹ تو نہیں لگی؟" " ہاں میں ٹھیک ہوں تم چلو میں پہن کر آتی ہوں " جلدی سے کہتی وہ دوبارہ سیڑھیاں چڑھ گئی " ماشاءاللہ !" وہ پلٹی ہی تھی کہ اسے کسی کی سرگوشی سنائی دے اس نے چونک کر اپنے سامنے کھڑے زریاب کو دیکھا " تم کب آئے؟" وہ حی...

آپ یہاں ناول کیسے اپلوڈ کرتی ہے
ReplyDeleteBlogger ka account bnana hota h
DeleteWo kasy
DeleteGoogle pr jaa kr blogger website search krain or apna account bnaynn
Delete