Skip to main content

Featured

Rukh e Jaan episode 4 by Munaza Niaz - Romantic novel - Childhood love

  رخِ جاں ا ز منزہ نیاز قسط نمبر 4 گاڑی میں مکمل خاموشی تھی۔ میرب ونڈ اسکرین سے باہر دیکھ رہی تھی۔ اس کی آنکھوں میں نمی تھی مگر وہ رو نہیں رہی تھی۔ عبدالباری نے محض ایک نظر اس پر ڈالی تھی۔ نہ اس سے کوئی سوال کیا نہ کچھ کہا اور نہ کچھ پوچھا۔ گھر جانے کے بجائے اس نے گاڑی ایک چھوٹے مگر بے حد خوبصورت ہوٹل کے سامنے روکی۔ " پلیز گھر چلو " میرب بے زاری سے بولی۔ " پہلے ناشتہ کر لیں پھر گھر چلتے ہیں۔" وہ نرمی سے بولا۔ " مجھے بھوک نہیں ہے۔" مگر عبدالباری نے اس کی ایک نہ سنی بلکہ اس کی طرف کا آکر دروازہ کھولا۔ " آ جائیں بہت اچھا ہوٹل ہے۔"  اس نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا۔ میرب نے ایک نظر اس کے بڑھے ہاتھ کو دیکھا پھر اس کو اور بنا اس کی مدد کے خود باہر نکل آئی۔ عبدالباری نے بنا برا مانے ہاتھ پیچھے کر لیا۔ دونوں ہوٹل میں داخل ہوئے، جو پہاڑ کی اونچائی پر بنا تھا۔ باہر بیٹھنے کی بجائے وہ اس کو اندر لے گیا۔ عبدالباری نے اس کے لیے کرسی کھینچی اور اس کے مقابل بیٹھا۔ دونوں ہاتھ باہم پھنسائے اب وہ اس کو دیکھنے لگا تھا۔ جو کھڑکی سے باہر بلندی سے نیچے سڑک کو دیکھ رہ...

Novel Atish e Meher🔥/ Amaan and Aeni😜/ chik chik gang🙈😍/ funny couple 😜❤


" 😌عینی مجھے تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے"
 اس کی سیریس ٹون پر عینی نے ابرو اٹھا کر دیکھا
"🤨 کیا؟"
 امان نے  گہری سانس لے کر ایموشنل ایکسپریشن بنائے 
" جب تم میرے ساتھ ہوتی ہو تو مجھے آلو والے چاول بھی بریانی 😝لگتے ہیں "
عینی نے نہ سمجھی اس کو دیکھا
"🙄 لیکن تم تو ابھی ویسے بھی بریانی ہی کھا رہے ہو "
امان نے پلیٹ اس کو دکھائی 
" 😁ہاں لیکن اگر تم نہیں ہوتی تو شاید یہ بھی آلو والے چاول ہی لگتے"
 عینی کہ ہنسی چھوٹ گئی 
" 🙂مذاق بہت اچھا کر لیتے ہو"
 اسی طرح ہنستے ہوئے وہ پلٹ گئی اور امان وہ ایک لمحے کے لیے فریز ہوا تھا اس کی آنکھیں عینی کہ چہرے پرجم سی گئی تھیں اسے پہلی مرتبہ کسی کی ہنسی اتنی خوبصورت لگی تھی😍 یا پھر شاید اس نے پہلی بار عینی کی ہنسی کو محسوس کیا تھا پلیٹ ہاتھ میں لیے وہ وہیں کھڑا رہا جیسے اس کا دماغ کہیں اور چلا گیا ہو 
"🔥💞 یہ لڑکی صرف ہنسی تھی یا سچ میں کچھ اور بھی تھا ؟"
دل ہی دل میں اس نے سوچا پھر اس کے ہونٹوں پر عجیب سی مسکراہٹ پھیلی ہلکا سا مسکراتے اس نے بریانی کی ایک بائٹ لی

"😫🦋 ہاں بریانی اب اور بھی اچھی لگ رہی ہے"

💫 عینی کہ ہنسی اب بھی اس کے دماغ میں گونج رہی تھی

Comments

Popular Posts