Search This Blog
Main ek passionate novelist aur content creator hoon jo intense romance, mafia vibes aur suspenseful kahaniyan likhti hoon. Mere likhe characters aur unki kahaniyan readers ko apni taraf kheench leti hain aur dil-o-dimagh par gehra asar chhodti hain. ✨🔥 Yahan apko meri sari novels ek hi jaga par milengi — bina kisi break ke aap direct read kar sakty hain. 📖 Agar aapko dark, intense aur emotional kahaniyan pasand hain… toh yehi aapka sahi manzil hai. 🔥❤️
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
Zeher-e-ishq - Episode 24 by Munaza Niaz
زہرِ عشق
قسط نمبر 24
از منزہ نیاز
رات کی سیاہی کو چاند کی مدھم روشنی نگل رہی تھی۔ ٹھنڈی میٹھی ہوا ایشل کے کپڑوں کو ہلا رہی تھی۔ اذان وائن کا گلاس تھامے ٹیرس پر کھڑا تھا۔
پوری چھت خالی تھی۔ سوائے ان دونوں کے وہاں کوئی نہیں تھا۔ اذان چھت سے شہر کا منظر دیکھ رہا تھا۔
" زاویان چپ بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہے۔ مجھے کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔۔۔ اور وہ لڑکی جس کو میں نے ٹریپ کیا تھا۔۔۔ حقیقت معلوم ہونے کے باوجود بھی ابھی تک زاویان کی حویلی میں موجود ہے۔"
ایشل نے چونک کر اس کو دیکھا۔
" ٹریپ کیا تھا؟ کیوں؟"
اس نے چہرے پر مسکان سجائی اور ٹھوڑی ہتھیلی پر ٹکائی۔
اذان نے مڑ کر اس کو دیکھا پھر اس کے سامنے کرسی کھینچ کر بیٹھا۔
" اس لڑکی کی معصوم صورت پرفیکٹ تھی۔ زاویان کو ایک کمزوری دینی تھی۔ ہر شیطان کو توڑنے کے لیے ایک "soft spot" چاہیے ہوتا ہے۔ مجھے لگا لایان اس کی تلوار بنے گی مگر اب وہ کھیل سے باہر نکل گئی ہے۔"
اس نے غصے سے گلاس میز پر پٹخا۔
ایشل خاموش گہری نظروں سے دیکھتی رہی۔ یعنی زاویان زرقاد کے لیے یہ سب کھیلا گیا تھا۔
" انٹرسٹگ! تو اب کیا پلان ہے؟ اس لڑکی کو حویلی سے نکلواؤ گے یا اس کے ذریعے زاویان کو ٹریس کرو گے؟"
ایشل نے دلچسپی سے پوچھا۔
اذان الجھ گیا۔ اس نے سگریٹ ہونٹوں میں دبائی۔
" میں اسے کسی بھی طرح نکلواؤں گا تب جب وہ پوری طرح اس کی کمزوری بن چکی ہوگی۔ تب تم دیکھنا میں کیسے اس کے سامنے اس کی so-called کمزوری کو ٹارچر کرتا ہوں۔"
ایشل مسکرائی۔ اپنا ہاتھ اس کے گلاس پر رکھا۔
" تبھی کہتے ہیں۔۔۔ تم اور میں۔۔۔ ایک جیسے ہیں۔"
اس کے پیچھے کرسی پر دونوں ہاتھ رکھے وہ جھکی اور گلاس اٹھا کر اس کے ہاتھ میں تھمایا۔ پلٹ کر وہ ریلنگ کے پاس جا کھڑی ہوئی۔
اذان نے دھیرے سے ایک گھونٹ بھرا۔ نظریں میز پر ٹکی تھیں۔ اور پھر ہولے ہولے منظر بدلنے لگا۔
رایان زخمی حالت میں اس کے سامنے پڑا تھا۔ آنکھوں میں صدمہ اور خوف دونوں تھے۔
" اذان بھائی۔۔۔ آپ؟"
اس کی آواز کانپتی ہوئی تھی۔
اذان نے سگریٹ کا دھواں اس کے چہرے پر پھینکا۔ رایان کے زخم جلنے لگے۔ مگر یہ تکلیف تو بہت ہی کم تھی اس تکلیف کے سامنے کہ یہ سب اذان نے کیا۔
اذان مسکرایا اور اس کے سامنے کرسی سے ٹیک لگا لی۔
" ہاں میں۔"
رایان کی آنکھیں نم ہونے لگیں۔
" آ۔۔۔ آپ۔۔۔ یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟ میں نے کیا بگاڑا ہے آپ کا؟"
اس نے گیلی سانس اندر کھینچی۔ لفظ اٹک اٹک کر نکلے تھے۔
اذان تیزی سے سیدھا ہوا اور اس کے بالوں کو مٹھی میں جکڑ لیا۔
" کبھی کبھی نہ بندہ سیدھا ٹارگٹ نہیں کرتا۔ پہلے اسے تڑپاتا ہے پھر دل پھاڑتا ہے۔ تم دونوں بھائیوں نے جو کچھ میرے ساتھ کیا میں اس کا بدلہ سود سمیت لوں گا۔ میرا باپ زرقاد کے ہاتھوں مارا گیا۔ میرا ایمپائر تم لوگوں کی وجہ سے گرنا شروع ہوا۔ یاد کرو تم میری چھوٹی چھوٹی غلطیاں پکڑ رہے تھے۔ مجھے میرے ایمپائر کے سامنے گرا رہے تھے لیکن نہیں نا۔۔۔۔ تم تو اپنے چہیتے زاویان بھائی کی مدد کر رہے تھے۔ رائٹ!"
اس نے زور سے رایان کو پیچھے پھینکا۔ رایان کا دل کانپ اٹھا۔ اذان کا چہرہ اس وقت ویسا نہیں تھا جیسا وہ ہمیشہ سے دیکھتا آیا تھا۔
" تم نہیں جانتے تھے کہ میری دنیا کالی تھی اور تم اس میں روشنی بن کر چھید کر رہے تھے۔ جو کہ میری برداشت سے باہر تھا۔ مجھے لگا اگر میں نے تمہیں نہیں روکا تو کل کو تم میرا نام مٹا دو گے۔ اس لیے اب۔۔۔ میں نے فیصلہ کیا کیوں نہ تمہارا وجود ہی مٹا دوں۔"
اذان شیطانی ہنسی ہنسا۔ رایان کا دل کیا کہیں بھاگ جائے۔ اس وقت اسے زاویان شدت سے یاد آیا تھا۔
" تم زرقاد کے پہلے مہرے ہو۔ میں صرف بدلہ چاہتا ہوں پر مجھے زاویان سے پہلے تمہیں ٹھکانے لگانا ہے۔ میں زاویان کو روتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اسے بکھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں اور مجھے پتہ ہے تمہاری وجہ سے میری یہ خواہش بہت جلد پوری ہوگی۔"
وہ مسکراتے ہوئے کھڑا ہوا۔ کونے میں رکھی میز پر بہت سے ہتھیار پڑے تھے۔ اس نے ایک نوکیلہ خنجر اٹھایا۔ رایان کی آنکھیں ابل پڑیں۔
" نہیں۔۔۔ رک جاؤ۔۔۔ مجھے مت مارو۔"
وہ ہکلاتا، کانپتا ہوا پیچھے کھسکنے لگا۔
" سب کہتے ہیں زرقاد فیملی کا ہیرا زاویان زرقاد "Unbeatable" ہے۔ لویل لوگ ہیں۔ مضبوط نیٹ ورک ہے اور ایک بھائی جیسا Soldier ہے۔ تو میں اب اس آرمی کو ہارٹ نکالوں گا۔"
وہ اس کے سامنے جھکا۔
" اس کا بھائی۔۔۔ اس کا Support ۔۔۔ اس کا Shield۔۔۔"
رایان کی چیخیں دبتی گئیں۔ خون کے چھینٹے دیواروں پر، فرش پر، اذان کے چہرے اور کپڑوں پر گرتے گئے۔
" اذان تمہارا فون بج رہا ہے۔"
اس نے چونک کر ایشل کو دیکھا جو اس کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے تھی۔
اس نے فون کان سے لگایا۔
" باس۔۔۔ باڈیز۔۔۔ ویئر ہاؤس میں۔"
اذان کرنٹ کھا کر سیدھا ہوا۔
" کیا؟؟"
اگلے پل وہ سیڑھیوں کی طرف بھاگا تھا۔ ایشل پریشان سی اس کے پیچھے لپکی تھی۔
دونوں ویئر ہاؤس پہنچے۔ اندر کا منظر دیکھ کر اذان کی آنکھیں سرخ ہوئیں۔
چار لاشیں اس کے سامنے پڑی تھیں۔ ایک کا گلا کٹا ہوا تھا۔ تازہ اور گرم خون اس کے قدموں تک آیا۔ ایک لاش کے سینے پر پرچی چپکی تھی۔ اس نے کھینچ کر کھولی۔
" تم نے میرا بھائی لیا تھا۔ میں تمہارے کتوں کو ایک ایک کر کے دفن کروں گا۔"
اذان کا دماغ پھٹنے لگا۔ اس نے وہ پرچی ہاتھ میں مروڑ دی۔ ایشل اس کے قریب آئی۔ نظر لاشوں پر جم گئی۔
" زاویان زرقاد۔۔۔ یہ آدمی درد دینا جانتا ہے۔۔۔ شاید تمہیں کھیل نئے رولز کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔"
اس نے زہریلی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجائی۔ اذان نے گھور کر اس کو دیکھا۔ کنپٹیاں سلگنے لگی تھیں۔
" وہ میرا خون مانگ رہا ہے مگر اب میں اس کے قدم لاشوں سے بھر دوں گا۔"
وہ چلایا۔
" خون سے بدلہ۔۔۔ خون سے محبت۔۔۔ تم دونوں ایک ہی جیسے ہو۔"
" میں زاویان کو نہیں چھوڑوں گا۔ آگ لگا دوں گا اس کی حویلی کو۔"
پرچی اس کے ہاتھ میں سکڑ کر رہ گئی۔
" تو پھر چلو۔۔۔ آگ سے کھیلنا سیکھتے ہیں۔"
ایشل پلٹ گئی۔
جاری ہے
Comments
Popular Posts
Zeher e Ishq - Munaza Niaz - Episode 1 - Intense Dark Love story
- Get link
- X
- Other Apps
GUNHEGAAR BY MUNAZA NIAZ COMPLETE NOVEL
- Get link
- X
- Other Apps

What???? 🤯 Rayan is alive 😭😭😭😭 oh My ALLAH 😭😭❤️❤️❤️❤️❤️❤️
ReplyDeleteNhi nhi...wo mr chuka h, yaha pr flashback dikhaya h🌚
DeleteMain kush ho ri te 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
DeleteAp khud sochain wo kesy zinda ho skta h? Zavian k pas oss ki dead body hi aai thi... yaha iss ep main mne flashback dikhaya k oss ka asal kaatil kn h..Azaan Shah weer h🙂by the way yrr mujhy bhi ronaa aa raha😭💀
Delete