Search This Blog
Main ek passionate novelist aur content creator hoon jo intense romance, mafia vibes aur suspenseful kahaniyan likhti hoon. Mere likhe characters aur unki kahaniyan readers ko apni taraf kheench leti hain aur dil-o-dimagh par gehra asar chhodti hain. ✨🔥 Yahan apko meri sari novels ek hi jaga par milengi — bina kisi break ke aap direct read kar sakty hain. 📖 Agar aapko dark, intense aur emotional kahaniyan pasand hain… toh yehi aapka sahi manzil hai. 🔥❤️
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
The Last Diamond - Episode 2 - By Munaza Niaz
The Last Diamond 💎💫
By Munaza Niaz ✍🏻🖤
Episode.2
پہلی ہی دستک پر جوہن نے دروازہ کھولا اور نظر بھر کر لارا کو دیکھا پھر ایک لفظ کہے بغیر سائیڈ پر ہو گیا جیسے جانتا تھا کہ وہ آنے والی ہے،
وہ سنہرے بالوں کی پونی ٹیل بنائے سرخ لمبی ہیل پر چلتی اندر داخل ہوئی اور وہ کچن میں چلا گیا صوفے پر بیٹھتے اس نے پورے کمرے کا جائزہ لیا اس کا فلیٹ کافی کشادہ اور صاف ستھرا تھا پانچ منٹ بعد وہ دو کافی کے مگ لیے اس کے پاس آیا لارا نے خاموشی سے ایک کپ تھام لیا صوفے کے سامنے کاوچ پر بیٹھتے جوہن نے کافی کا گھونٹ بھرا پھر لارا کو دیکھا
" تو تم تیار ہو؟"
غور سے اس کا جائزہ لیتے اس نے پوچھا
" کون سی کمی نظر آرہی ہے مجھ میں؟"
کافی کڑوی تھی ایک گھونٹ بھر کر اسے معلوم ہوا
" ان کے ساتھ بھاگ لو گی؟"
اس کا اشارہ اس کی سیاہ ہیل کی طرف تھا
" یہ کافی ہے یا زہر؟ اگلی بار پانی پلا دینا کم از کم زبان تو سلامت رہے گی!"
مگ رکھ کے وہ اٹھ کھڑی ہوئی
" ہم دو منٹ میں نکلنے والے ہیں وہ آدمی بھی بس پہنچنے والا ہوگا!"
جوہن نے اس کا خالی مگ اٹھایا ایک تیز نظر اس پر ڈالی پھر کچن کی طرف مڑ گیا واپس آ کر اس نے دراز سے اپنی گن نکالی ایک چاکو اپنی پنڈلی کے ساتھ باندھا بیڈ پر رکھی جیکٹ اٹھا کر پہنی
" تمہارا کھلونا کہاں ہے ؟ ایک کام کرو یہ بھی رکھ لو بہت کام کی چیز ہے"
اس نے اپنی گن اس کی طرف اچھالی لارا نے بروقت کیچ کی پھر الٹ پلٹ کر دیکھا وہ غور سے اسے دیکھ رہا تھا ایک پل کو خاموشی چھائی رہی تبھی بلکل اچانک لارا بجلی کی سی تیزی سے جھکی، پنڈلی سے بندھا چاکو نکالا اور اس کی طرف پھینک دیا وہ تیزی سے سائیڈ پر ہوا چاکو اس کے چہرے کے سامنے سے ہوتا ہوا دیوار پر ٹنگی ایک پینٹنگ میں جا گھسا جوہن کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں، وہ مسکرائی پھر چل کر اس کے پاس آئی اپنا چاکو پینٹنگ سے نکالا اور اس کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی
" اچھا کھلونا ہے میرا! ہے نہ"
مسکرا کر پوچھا جوہن کی تیوریاں چڑھ گئیں لیکن وہ سر جھٹک کر دروازے کی طرف بڑھ گیا کچھ دیر بعد وہ دونوں ایک مال کے سامنے رکے جوہن نے اپنی بائیک پارکنگ میں کھڑی کی دونوں ایک کیفے میں چلے گئے
" ہمیں کچھ دیر انتظار کرنا ہوگا "
کرسی پر بیٹھتے لارا نے گھڑی پر نظر ڈالی پھر ویٹر کو کافی لانے کا اشارہ کیا کرسی سے ٹیک لگاتے جوہن نے غور سے اس کی طرف دیکھا سیاہ جینز پر بند گلے کی جیکٹ، سنہرے بالوں کی چند لٹیں پونی سے نکل کر اس کے معصوم چہرے پر جھول رہی تھیں وہ خوبصورت تھی۔۔۔ نہیں۔۔ بلکہ بہت خوبصورت تھی وہ شیشے کے پار دیکھ رہی تھی موسم کافی خوبصورت ہو رہا تھا آج بارش نہیں ہوئی تھی مگر ہوا میں نمی باقی تھی لارا نے کوئی میک اپ نہیں کر رکھا تھا مگر ایسا لگ رہا تھا جیسے قدرت نے اسے قدرتی میک اپ دے رکھا ہے وہ خود بھی کم نہیں تھا ایسا نہیں تھا کہ اس نے حسین چہرے دیکھے نہیں تھے اس کی گرل فرینڈ بھی خوبصورت تھی مگر سامنے بیٹھی لڑکی سے کم لارا نے اس کی نظروں کی تپش محسوس کی، گردن گھوما کر اس کو دیکھا اس کے ماتھے پر بل تھے جبکہ جوہن ڈھیٹ بنا پھر بھی اس کو دیکھتا رہا لارا نے ضبط سے ماتھا مسلا مگر نظر انداز کر دیا وہ پھر سے باہر دیکھنے لگی تھی
" وہ دیکھو وہ آ چکا ہے!"
کافی کا خالی مگ رکھتے اس نے تیزی سے کہا جوہن نے فورا گردن موڑ کر دیکھا، کیفے کی گلاس وال کے باہر وہ آدمی بینک میں داخل ہوتا نظر آیا شیشے پر دھند اور نمی تھی جو اندر کی روشنی میں عجیب سا عکس دے رہی تھی وہ دونوں تیزی سے کیفے سے باہر نکلے تقریبا دس منٹ بعد وہ آدمی ایک بریف کیس لیے باہر نکلا اور اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا گاڑی کے چلتے ہی وہ دونوں بائک پر بیٹھے اور اس کا پیچھے کرنے لگے آدھے گھنٹے بعد اس آدمی نے اپنی گاڑی ایک بلڈنگ کے سامنے روکی تھی گاڑی سے نکل کر اس نے اپنا بریف کیس اٹھایا اور بلڈنگ میں داخل ہوگیا وہ دونوں تیزی سے اس کے پیچھے اندر داخل ہوئے وہ آدمی لفٹ میں سوار ہو چکا تھا جبکہ وہ دونوں تیزی سے سیڑھیوں کی طرف بھاگے انہیں گیارہویں فلور پر جانا تھا جیسے ہی وہ وہاں پہنچے وہ آدمی ان سے پہلے ہی لفٹ سے نکل کر اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہو چکا تھا
" لعنت ہے!"
دروازے کے سامنے کھڑا جوہن جھنجھلایا پھر اس نے اپنی دوسری گن نکالی اور لاک پر نشانہ باندھا لارا نے تیزی سے اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا
" ایسے نہیں، گولی چلانے کی ضرورت نہیں ہے "
آنکھوں میں تنبیہہ تھی اس نے جلدی سے اپنے بالوں سے پن نکالی اور جھک کر دروازے کے لاک میں گھسا دی آنکھیں بند کر کے اس نے کچھ محسوس کیا پھر لاک پر انگلی رکھ کے کچھ جانچا
ون۔۔۔ٹو۔۔۔۔تھری۔۔۔۔فو۔۔۔۔۔
چوتھے پہ لاک کھل جانا تھا مگر جوہن کو بڑی جلدی تھی اندر جانے کی اس کی پونی ٹیل پکڑی اور اسے گھما کر سائیڈ پر کر دیا اور گولی چلا دی اس کی دوسری گن پر سائلنسر لگا تھا تبھی کوئی دھماکہ نہ ہو سکا ایک زوردار لات مار کر وہ اندر داخل ہو گیا، پن واپس بالوں میں لگائی، دانت پیستے ہوئے وہ بڑبڑائی
" گدھا، ایک دن اپنی جلد بازی سے مروائے گا!"
اندر جاتے ہی لارا نے دروازہ بند کر دیا سامنے وہ آدمی بیڈ پر اپنا بریف کیس کھولے پیسے نکال رہا تھا ان دونوں کے اچانک آنے پر تیزی سے سیدھا ہوا اور چونک کر انہیں دیکھا جوہن نے اپنی گن اس کی طرف کی
" ہلنا مت ورنہ گولی تمہارے سر کے پار ہو جائے گی"
اس آدمی نے فورا ہاتھ اٹھا دیے لارا تیزی سے آگے بڑھی اور بیڈ پر رکھے پیسے واپس بریف کیس میں ڈالنے لگی اس آدمی نے ترچھی نظر سے لارا کو دیکھا جوہن نے بھی اس کے نظروں کے تعاقب میں لارا کی طرف دیکھا اس آدمی کو بس ایک لمحہ چاہیے تھا جیسے ہی جوہن نے لارا کی طرف دیکھا اس آدمی نے تیزی سے اپنے گن نکالی اور جوہن پر فائر کر دیا، سب کچھ لمحے بھر کو ساکت ہوا جوہن کی آنکھوں میں درد کی چمک ابھری اچانک گولی چلنے پر جوہن کے جسم کو جھٹکا لگا تھا وہ ہلکا سا لڑکھڑایا، گولی اس کے بازو پر لگی اور گن اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جا گری دوسرا فائر اس نے لارا پر کیا مگر وہ تیزی سے گھومی اپنا چاکو نکالا اور اس کی طرف پھینک دیا چاکو اس آدمی کے کندھے میں جا گھسا تیزی سے اس نے بریف کیس اٹھایا اور جوہن کی طرف بھاگی
" بھاگو جوہن "
وہ چلائی مگر اس آدمی نے سنبھل کر دوبارہ ان پر فائر کر دیا لارا کو بچانے کے لیے وہ تیزی سے اس کے سامنے آگیا دوسری گولی اس کی پیٹھ پر کندھے میں جا گھسی لارا نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس کا چہرہ دیکھا جو درد کی شدت سے سرخ ہو چکا تھا لارا کی آنکھوں میں خون اتر آیا، غصے سے کھولتے اس نے اپنی گن نکالی اور بنا کچھ سوچے سمجھے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اس آدمی پر تابڑ توڑ گولیاں چلا دی پوری بلڈنگ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھی وہ آدمی اوندھے منہ فرش پر جا گرا
کیا چیز تھی وہ؟ لڑکی یا والکنگ ویپن؟
" میرے سامنے اگر کوئی گرتا ہے، تو دوبارہ اٹھنے کی گنجائش نہیں چھوڑتی میں "
اس نے گن واپس رکھی اور جوہن کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا، عجیب نظروں سے
" جوہن تم۔۔۔تم ٹھیک تو ہو نا ؟"
اسے بازو سے پکڑ کر سہارا دیا وہ کچھ بول نہیں پا رہا تھا اس کی سانسیں مدھم ہونے لگیں تبھی ان دونوں نے بہت سے قدموں کی آوازیں سنی بلڈنگ کے کچھ لوگ ایک گارڈ کے ہمراہ دروازے کے سامنے آ رکے دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا گارڈ نے جیسے ہی دروازہ کھولا وہاں کوئی بھی نہیں تھا ایک آدمی فرش پر اوندھے منہ پڑا تڑپ رہا تھا گارڈ تیزی سے کھڑکی کی طرف بھاگا اور نیچے جھانکا
اندھیرے میں ان کے بھیگے وجود سوئمنگ پول سے نکل کر سایوں کی طرح غائب ہو گئے، صرف پانی کی لہریں تھیں جو ان کی موجودگی کی گواہی دے رہیں تھیں۔
☆☆☆
وہ دونوں جوہن کے فلیٹ پر پہنچے لارا نے جلدی سے بریف کیس صوفے پر رکھا اور اسے سہارا دیے بیڈ پر بٹھا دیا
" فرسٹ ایڈ باکس الماری کے اوپر رکھا ہے!"
ہولے ہولے سانس بھرتا وہ لارا سے بولا اپنی گیلی جیکٹ اتار کر لارا نے کاوچ پر رکھی پھر تیزی سے جا کر الماری کے اوپر رکھا
باہر گرجتی بجلی کی روشنی لمحہ بھر کو کمرہ روشن کرتی اور پھر اندھیرا نگل جاتا۔
اس نے باکس اٹھایا واپس آ کر اس نے دیکھا وہ ایک ہاتھ سے اپنی شرٹ اتارنے کی کوشش کر رہا تھا اس کا دوسرا بازو ہل نہیں رہا تھا باکس بیڈ پر رکھ کر اس نے اس کی شرٹ اتارنے میں مدد کی تیزی سے باکس کھول کر کپاس نکالی اور اس کا زخم صاف کرنے لگی ایک گولی اس کے کندھے میں اندر تک گھس گئی تھی جبکہ بازو والی بازو کو چیرتی آر پار ہو گئی تھی بازو کا زخم صاف کر کے اس نے وہاں دوائی لگا کر پٹی باندھ دی اس کی نظریں بار بار بھٹک رہی تھیں تیزی سے مڑ کر وہ کچن میں گئی جب وہ واپس آئی تو اس کے ایک ہاتھ میں دہکتا ہوا چاکو اور دوسرے ہاتھ میں گرم پانی کا باول تھا
"میں یہ گولی نکالنے لگی ہوں... تمہیں درد سے ڈر تو نہیں لگتا؟"
اس کی آواز میں ایک عجیب سا سکون تھا، جیسے درد بھی اس کے لیے ایک معمولی چیز ہو
جھک کر جوہن سے پوچھا جوہن نے اپنی گہری نیلی سرخ پڑتی آنکھیں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا، اس کی شرٹ کا گلا کافی گہرا تھا وہ فورا سیدھی ہوئی
اس نے بنا پلک جھپکائے دہکتا ہوا چاقو اس کے زخم میں اتار دیا جوہن کی چیخ کمرے کی خاموشی چیر گئی، مگر لارا کی آنکھوں میں کوئی تاثر نہیں تھا
"ایک کام کرو... چاقو میری گردن میں گھسا دو... شاید تب سکون ملے گا..."
چیخ رو کے وہ درد سے بلبلایا تھا گولی نکل کر نیچے فرش پر جا گری وہ نڈھال سا بیڈ پر گر گیا آنکھیں بند کیے اب وہ گہرے گہرے سانس بھر رہا تھا
" اتنی آسانی سے نہیں مرنے والے تم"
چاکو رکھ کر اس نے پٹی گرم پانی میں ڈبوئی دوسرے ہاتھ سے اس کا بازو پکڑ کر اوندھے منہ بیڈ پر لٹا دیا، اس کی برہنہ کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے لارا کے اندر ایک عجیب سی کپکپی دوڑ گئی یہ خوف تھا یا کچھ اور؟ وہ خود بھی نہیں سمجھ سکی اب وہ جھک کر اس کا زخم صاف کرنے لگی تھی ایک ہاتھ جوہن کی برہنہ کمر اور دوسرا اس کے زخم کی پٹی پر تھا اس کی سفید پیٹھ سرخ ہو رہی تھی تھوڑی دیر بعد اس نے پٹی ہٹائی تو خون رک چکا تھا جیسے ہی وہ بینڈج کر کے سیدھی ہوئی جوہن نے سیدھا ہوتے تیزی سے اس کی کلائی پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا وہ اس کے اوپر گری
" یہ کیا حرکت ہے ہاتھ چھوڑو میرا "
وہ شاکڈ میں اس کو دیکھ رہی تھی
"تمہیں کس نے کہا تھا میرے قریب آنے کو؟
تمہارے لمس سے سانس چلتی ہے اور جلتی بھی ہے... دور رہو مجھ سے، ورنہ"
وہ رک گیا، جیسے خود پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہو
لارا کا گلا خشک ہوا ایک جھٹکے سے اپنا ہاتھ چھڑوایا اور بیڈ سے نیچے اتر گئی گیلے بال پونی سے آزاد کیے صوفے پر رکھی گیلی جیکٹ اٹھائی
" جا رہی ہوں میں، مرو تم یہاں"
وہ پلٹ گئی تھی، مگر دل میں کہیں کچھ کھٹکا جیسے وہ واقعی اسے مرنے کے لیے چھوڑ کر جا سکتی ہے؟
جوہن نے کوئی جواب نہیں دیا اس نے گردن گھما کر اسے دیکھا پھر آہستہ سے چل کر واپس اس کے پاس گئی، ماتھے پر ہاتھ رکھا وہ بخار سے تپ رہا تھا اس نے جیکٹ اتار کر دوبارہ صوفے پر پھینک دی کچن میں جا کر ٹھنڈا پانی ایک باول میں لیے وہ پھر اس کے پاس آئی وہ درد کی شدت سے بے ہوش ہو چکا تھا آدھے گھنٹے تک وہ اس کے ماتھے پر ٹھنڈی پٹیاں کرتی رہی فرسٹ ایڈ باکس سے ایک انجیکشن نکالا درد کی دوائی بھری اور اس کے بازو میں گھسا دیا پھر تھک ہار کر وہ خود بھی صوفے پر ڈھیر ہو گئی اسے دیکھتے وہ کب نیند کی وادیوں میں چلی گئی اسے معلوم نہ ہو سکا
☆☆☆
صبح اس کی آنکھ دروازے پر ہونے والی دستک سے کھلی تھی لارا نے چونک کر پہلے جوہن کی طرف دیکھا اور پھر دروازے کی طرف جوہن اٹھ چکا تھا
" تم کچن میں چلی جاؤ... اور خبردار، اگر ایک لفظ بھی باہر نکلا ورنہ تم مجھ سے زیادہ خطرے میں ہو گی"
بیڈ سے اتر کر اس نے لارا سے کہا پھر تیزی سے وارڈ روب کی طرف بڑھ کر ایک شرٹ نکالی اور پہنتے ہوئے ہی دروازے کی طرف بڑھ گیا لارا نے کچھ خفگی سے اس کو دیکھا پھر کچن کی طرف چلی گئی جیسے ہی جوہن نے دروازہ کھولا سامنے مارٹا کھڑی تھی وہ اس کی گرل فرینڈ تھی
" اتنی دیر کیوں لگا دی؟ کیا ابھی تک سو رہے تھے ؟"
"تمہارے سوالوں سے زیادہ خطرناک میری صبح کی حالت تھی، مارٹا"
جون کے چہرے پر پریشانی جھلکی مگر وہ فورا ہی سنبھل گیا، مسکراتی ہوئی وہ اندر داخل ہوئی
" آج میوزیم میں ایک بہت بڑی ایگزیبیشن ہے۔۔۔"
لارا کے کان کھڑے ہوئے، چپ چاپ دیوار کے پاس کھڑے ہو کر اس نے مارٹا کی ہر بات غور سے سنی، جیسے کوئی کوڈ بریک کر رہی ہو
" میں نے سوچا تمہیں بھی بتا دوں آج شام میں وہاں جاؤں گی اور تم بھی، تمہیں پتہ ہے وہ اس سال کے سب سے شاندار نمائش ہوگی بہت سی دریافت ہونے والی قدیم اور قیمتی چیزوں کا اضافہ ہونے والا ہے وہاں پر تم دیکھو گے تو دنگ رہ جاؤ گے "
صوفے پر بیٹھتے ہوئے وہ مسکرائی جوہن بھی چونکا تھا اس کی نظریں مارٹا کے ہونٹوں پر نہیں، بلکہ اس کے الفاظ کے نیچے چھپے خزانے پر تھیں مارٹا کی نظر اچانک اپنے ساتھ رکھی جیکٹ پر پڑی وہ چونکی
" یہ کس کی ہے ؟"
جوہن نے تیزی سے آگے بڑھ کر وہ جیکٹ اس کے ہاتھ سے لے لی
" تمھارے سوال ہمیشہ ناک میں دم کر دیتے ہیں اگر یہ جیکٹ کسی کا راز ہو تو؟میری ہے یہ"
مارٹا نے عجیب نظروں سے اس کی طرف دیکھا
" مگر پہلے تو کبھی نہیں دیکھی"
وہ اٹھ کر اس کے سامنے آئی
" نئی لی ہے یار کیوں ہر وقت شک کرتی رہتی ہو"
بے زاری سے کہا پھر دوسری سمت مڑ گیا
" مگر یہ تو پرانی لگ رہی ہے سچ بتاؤ جوہن یہ کس کی ہے تم مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتے "
اس کا ماتھا سکڑا
"چوری کی ہے، کیونکہ کچھ چیزیں خریدی نہیں جاتیں... چھینی جاتی ہیں"
وہ جل بھن گیا مارٹا اسے ہمیشہ ہی شک کی نظروں سے دیکھتی تھی مارٹا نے سر جھٹکا
" اچھا ریلیکس یار، تم تیار ہو کر میرے پاس آ جانا پھر ساتھ ہی چلیں گے"
صوفے پر رکھا اس نے اپنا پرس اٹھایا اور دروازے کی طرف بڑھ گئی جوہن نے فورا دروازہ بند کر دیا لارا کچن سے نکل کر اس کے پاس آئی
" وہ چلی گئی؟"
اس نے پوچھا جوہن نے ایک نظر اس کو دیکھا
"نہیں، تمہارے پیچھے کھڑی ہے، ہاتھ میں چاقو لیے، ready to slice your tongue out"
کہہ کر کچن میں چلا گیا لارا نے دانت پیسے
" وہ کیا کہہ رہی تھی؟"
لارا کے ذہن میں ایک ہی چیز اٹک گئی تھی کہ آج میوزیم میں کون سا نیا خزانہ آنے والا ہے وہ بھی اس کے پیچھے پیچھے کچن میں چلی آئی
"کہہ رہی تھی کہ اگر یہ جیکٹ کسی اور لڑکی کے جسم پر دیکھی، تو مجھے میوزیم کی دیوار پر کھونٹی کی جگہ ٹانگ دے گی"
کافی بناتے ہوئے وہ بگڑ کر بولا گہری سانس بھر کر لارا نے خود کو ریلیکس کیا دل تو کر رہا تھا جوہن کا سر پکڑ کر کیل والی دیوار میں دے مارے
" میں میوزیم کی بات کر رہی ہوں"
اس نے جلدی سے کہا
" میں جانتا ہوں، اسی لیے تو تمہیں کچن میں بھیجا تھا، تاکہ تم کان کھلے رکھو"
ایک مگ اس کی طرف بڑھایا اور باہر نکلا
" کیا خیال ہے ؟"
وہ بھی اس کے ساتھ باہر نکلی
" خیال تو اچھا ہے، مگر یہ خیال نہیں، موقع ہے اور تم جانتی ہو... ہم موقع ضائع نہیں کرتے"
گھونٹ بھر کر وہ دھیرے سے مسکرایا اس کی آنکھوں میں وہی چمک تھی جسے لارا نے آخری بار ان کے آخری robbery کے بعد دیکھا تھا اور یہی چمک اگلے لمحے لارا کی آنکھوں میں بھی چمکی تھی
لارا نے زیرلب مسکرا کر دھیرے سے کہا،
"Let’s steal the f***ing century"
To be continue.....💎
Comnt main zaroor btain k pasnd aa raha h ya nhi...mujhy bohot khushi hogi agr ap ek bhi sentence main apni raynn dain.🤍
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Popular Posts
ZEHER-E-ISHQ BY MUNAZA NIAZ COMPLETE NOVEL
- Get link
- X
- Other Apps
GUNHEGAAR BY MUNAZA NIAZ COMPLETE NOVEL
- Get link
- X
- Other Apps

Wow 😳
ReplyDelete