Search This Blog
Main ek passionate novelist aur content creator hoon jo intense romance, mafia vibes aur suspenseful kahaniyan likhti hoon. Mere likhe characters aur unki kahaniyan readers ko apni taraf kheench leti hain aur dil-o-dimagh par gehra asar chhodti hain. ✨🔥 Yahan apko meri sari novels ek hi jaga par milengi — bina kisi break ke aap direct read kar sakty hain. 📖 Agar aapko dark, intense aur emotional kahaniyan pasand hain… toh yehi aapka sahi manzil hai. 🔥❤️
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
The Last Diamond - Episode 6 - by Munaza Niaz - Urdu thrilling Novel - Action & Romantic Novel
The Last Diamond 💎💫
By Munaza Niaz ✍🏻🖤
Episode 6
وہ دونوں اندھا دھند جنگل میں بھاگ رہے تھے پیچھے دور کہیں گولیوں کی آوازیں گونج رہی تھیں وہ لوگ ان کا پیچھا کر رہے تھے پورا جنگل اندھیرے میں ڈوبتا جا رہا تھا
"جوہن رُکو… میری سانسیں جواب دے رہی ہیں..."
وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر تیز تیز سانسیں لینے لگی
"ابھی سانس لینے کا وقت نہیں لارا… اگر رُک گئی، تو سب کھو دیں گے! اب بھاگو وہ ہمارے پیچھے آ رہے ہیں!"
جوہن نے ماسک اتار کر پھینکا اور تیزی سے اس کے قریب آیا لارا نے سر اٹھا کر ایک نظر اسے دیکھا پھر اوکے کہتے وہ سیدھی ہوئی اب وہ دونوں تیزی سے دوڑ رہے تھے اب کی بار جوہن نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا تھا اور لارا کچھ نہیں بولی تھی تیزی سے بھاگتے ہوئے وہ دونوں جس جگہ رکے وہاں سے آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں تھا انہیں اپنی پیٹھ پر کسی کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں
" خود کو ہمارے حوالے کر دو ورنہ اچھا نہیں ہوگا"
گن کا رخ ان کی طرف کیے ڈیوڈ چلایا جوہن نے ایک نظر ڈیوڈ کو دیکھا پھر اس کے آدمیوں کو جو چاروں طرف انہیں گھیر چکے تھے جوہن نے لارا کا ہاتھ مزید مضبوطی سے پکڑ لیا
"یا تو تمہارا ساتھ ہو گا، یا موت… لیکن میں اکیلا نہیں جاؤں گا!"
اس نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا اور اگلے لمحے وہ اسے لیے پانی میں کود گیا پیچھے کہیں گولیوں کی تڑ تڑاہٹ گونج اٹھی پانی میں گرتے ہی اس کا ہاتھ لارا کے ہاتھ سے چھوٹ گیا پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ وہ تیر بھی نہیں سکا تقریبا کچھ لمحوں بعد پانی نے اسے زمین پر پھینک دیا وہ اوندھے منہ گرا بری طرح کھانس رہا تھا اس کا بیگ اس سارے میں اس کے ساتھ ہی تھا سانس درست کرتے وہ لڑکھڑاتے قدموں سے کھڑا ہوا
" تم میری آخری سانس ہو لارا، اگر تمہیں کچھ ہوا تو میں بھی ختم ہو جاوں گا "
وہ چلاتے ہوئے بے خودی میں پانی کے بہاؤ کی طرف بھاگا بھاگتے بھاگتے کچھ دور اسے ایک سیاہ ہیولہ دکھائی دیا جو زمین پر پڑا تھا وہ تیزی سے اس طرف بھاگا قریب پہنچ کر اس نے دیکھا وہ لارا تھی اس کے آدھے چہرے پر ریت کے زرے چمک رہے تھے
" لارا آنکھیں کھولو۔۔۔ لارا"
گھٹنوں کے بل جھکا وہ اس کا چہرہ تھپتھپانے لگا لارا نے زرا کی ذرا آنکھیں کھولی
"تم نے ڈرا دیا تھا مجھے، پاگل لڑکی…"
وہ مسکرا کر بولا، اور لارا کے لبوں پر بھی ہلکی سی ہنسی اتر آئی
اس کی آنکھیں کھل بند ہو رہی تھیں جوہن نے مسکرا کر اسے کندھوں سے تھام کر سینے سے لگا لیا
" لارا میں تمہیں کچھ کہنا چاہتا ہوں"
دور کہیں جنگل کے اندر پھیلے اندھیرے کو دیکھتے وہ دھیمی سرگوشی میں بولا لارا کا سر اس کے کندھے سے لگ چکا تھا
" آئی ۔۔۔لو یو!"
مگر لارا کچھ نہیں بولی
" پلیز لارا کچھ تو کہو"
ایک ہاتھ اس کے کندھوں کے گرد دوسرا اس کی پیٹھ پر رکھا اور تب ہی اسے اپنے ہاتھ پر نمی کا احساس ہوا اس نے پیٹھ والا ہاتھ غور سے آنکھوں کے سامنے کیا
اس کے سینے سے لگا وہ اس کی مدھم ہوتی دھڑکن کو محسوس کر سکتا تھا
اس کی آنکھوں میں یک دم ہی وحشت سی اتری تیزی سے اسے اوندھے منہ لٹا کر اس نے لارا کی پیٹھ دیکھی جہاں سے خون نکل رہا تھا اسے گولی لگی تھی وہ سکتہ میں رہ گیا
" نہیں، نہیں لارا! تمہیں کچھ نہیں ہو سکتا، میں ہونے نہیں دوں گا "
تیزی سے بیگ اتار کر اس نے کپکپاتے ہاتھوں سے فرسٹ ایڈ باکس نکالا اس کا بیگ واٹر پروف تھا ورنہ اس کا سارا سامان کب کا گیلا ہو چکا ہوتا اس نے بیگ سے کپاس اور پٹی نکالی اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کرے اس کا دماغ یک دم میں کام کرنا چھوڑ چکا تھا اس نے کپاس اس کے زخم پر رکھی اور پٹی اس کے کمر کے گرد لپیٹ دی خون تیزی سے نکل رہا تھا وہ لرزتے ہاتھوں سے خون روکنے کی کوشش کر رہا تھا جیسے اپنی سانسیں باندھ رہا ہو
وہ سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ خون کو کیسے روکے اسے جلد از جلد لارا کو ہاسپٹل لے کر جانا تھا ورنہ وہ مر جاتی اور وہ خود کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا تھا بیگ واپس پہن کر اس نے لارا کو بازووں میں اٹھا لیا اب وہ تیزی سے جنگل کے اندر بھاگ رہا تھا وہ بار بار اسے پکار بھی رہا تھا مگر وہ کوئی جواب کیسے دیتی تھوڑا دور جا کر اسے روشنی دکھائی دی وہ بنا کسی کی پرواہ کیے اسی طرف بھاگا قریب جا کر اس نے دیکھا وہاں لکڑیاں جل رہی تھیں کچھ لوگ لکڑیوں کے گرد بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے وہاں تین عدد خیمے بھی لگے تھے ایک گاڑی ان سے ذرا فاصلے پر کھڑی تھی لارا کو ایک درخت کے پاس لٹا کر اس نے گن نکالی اور ان کے سامنے جا کر کھڑا ہو گیا
" مجھے تم لوگوں کی گاڑی چاہیے "
اس کے ہاتھ بری طرح کانپ رہے تھے وہ وہ لوگ یک دم ہی ڈر گئے
" گن نیچے کرو ورنہ گولی چل جائے گی"
ایک لڑکا اس کو دیکھتے ہوئے نرمی سے بولا
" میری دوست کو گولی لگی ہے، میری دنیا مر رہی ہے… اور تم لوگ آگ کے گرد کہانیاں سنا رہے ہو؟"
اس کی آواز گرج دار تھی، مگر اندر سے ٹوٹ چکی تھی
وہ روتے ہوئے چلا اٹھا
" اوکے اوکے ریلیکس ہو جاؤ کہاں ہے تمہاری دوست میں تمہاری مدد کرتا ہوں "
جوہن نے ہتھیلی کی پشت سے آنکھوں کو رگڑا اور گن مزید مضبوطی سے پکڑ لی
" میرے قریب کوئی بھی نہیں آئے گا مجھے بس اپنی گاڑی کی چابی دے دو ورنہ میں یہیں سب کو ختم کر ڈالوں گا "
وہ سرسراتی آواز میں بولا وہاں پر اس لڑکے کے علاوہ چار لوگ اور بھی موجود تھے جن میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا وہ خاموشی سے ان کو دیکھ رہے تھے اس کی بات پر یک دم ہی سب کے چہروں پر گھبراہٹ سی پھیل گئی
" اوکے ریلیکس میں دیتا ہوں"
اس لڑکے نے جیب سے چابی نکالی اور اس کی طرف پھینک دی جوہن نے تیزی سے چابی پکڑی پھر الٹے قدم پیچھے کی طرف چلنے لگا اگلے ہی پل وہ جنگل میں غائب ہو گیا ان لوگوں نے دیکھا وہ ایک لڑکی کو اٹھائے چلا آ رہا ہے اس نے اس لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور خود گاڑی اس کچے راستے سے چلاتا ہوا جنگل سے باہر لے گیا
اس کا دل صرف ایک دھڑکن پر قائم تھا
" لارا"
☆☆☆
ہسپتال کا ماحول بے حد سناٹا سا تھا۔
لارا سفید بستر پر لیٹی ہوئی تھی، چہرے پر آکسیجن ماسک، آنکھیں بند، مگر چہرے پر تکلیف کی ایک عجیب سی شکنیں تھیں
ہسپتال کے کوریڈور، لارا کے کمرے کے سامنے جوہن کھڑا تھا، چہرے پر تھکن کے آثار، آنکھیں سرخ، دونوں ہاتھ جیب میں، سر تھوڑا جھکا ہوا، اور نگاہیں بار بار اس مانیٹر پر جا رہی تھیں جہاں لارا کی سانسوں کی لکیریں دھڑک رہی تھیں
تب ہی سفید کوٹ پہنے ایک ڈاکٹر باہر آیا۔ جوہن فورا ڈاکٹر کے قریب آیا
"ڈاکٹر... کیسی ہے وہ؟"
اس کی آواز تھرتھرا رہی تھی
ڈاکٹر نے گہرا سانس بھرا پھر فائل بند کی اور نرمی سے کہا
"زندہ ہے... مگر معجزاتی طور پر"
جوہن کا دل جیسے ایک لمحے کے لیے رک گیا تھا
"گولی، خون کا کافی زیادہ بہہ جانا، پانی میں ڈوبنا... یہ سب اُس کی حالت کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتے تھے لیکن..."
وہ رکا، پھر گہری نظروں سے جوہن کو دیکھا
"کیا آپ جانتے ہیں کہ پیشنٹ کو Pulmonary Arterial Hypertension (PAH) ہے؟"
جوہن کی آنکھیں پھیل گئیں اس نے نا سمجھی سے ڈاکٹر کو دیکھا
"کیا؟"
ڈاکٹر نے اثبات میں سر ہلایا
"یہ ایک خطرناک بیماری ہے پھیپھڑوں کی شریانوں میں دباؤ خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے، اور دل پر بوجھ پڑتا ہے زیادہ دوڑنا، خوف، یا جسمانی صدمہ... موت کا سبب بن سکتا ہے۔"
جوہن خاموشی سے ڈاکٹر کو دیکھتا رہا
"اس حالت میں، ان کا زندہ بچ جانا حیرت کی بات ہے، گولی لگنا، پانی میں چھلانگ لگانا، اور اتنا جسمانی تناؤ وہ بہت نازک مرحلے پر تھی"
"پھر... پھر وہ کیسے بچ گئی؟"
جوہن کی آواز بمشکل نکلی
ڈاکٹر کی آنکھوں میں ایک لمحے کے لیے نرم تاثر ابھرا
"شاید اُس کے دل میں جینے کی ضد تھی... یا پھر کسی کی محبت میں مرنے کا وقت نہیں تھا۔"
کمرے کے اندر مانیٹر کی بیپ مسلسل چل رہی تھی
"ہم نے ابتدائی علاج کر دیا ہے، مگر انہیں اب مکمل آرام کی ضرورت ہے۔
اگر وہ دوبارہ کسی ایسے صدمے سے گزری، تو شاید اگلی بار... ہم اسے واپس نہ لا سکیں۔"
ڈاکٹر یہ کہہ کر آگے بڑھ گیا، اور جوہن...
وہ دروازے کی طرف دیکھتا رہا جہاں اُس لڑکی کی سانسیں چل رہی تھیں،
جو مرنے کے قریب تھی، مگر پھر بھی... بچ گئی تھی
☆☆☆
" کیا ایک لمحے کے لیے بھی تم نے سوچا کہ سب کچھ اس طرح بعد میں پتا چلے گا تو میں کیسا محسوس کروں گا"
لارا سیدھی ہو بیٹھی جوہن کی آنکھوں میں شکوہ تھا
" کیا میں تمہارے لیے ابھی بھی اتنا غیر اہم ہوں جو تم مجھ سے اتنا کچھ چھپاتی آ رہی ہو "
وہ دونوں واپس آچکے تھے لارا نے دھیرے سے آنسو پونچھے جوہن اس کے سامنے بیڈ پر ٹک گیا
" میرے ڈیڈ۔۔۔"
لارا کے لب پھڑ پڑائے جوہن غور سے اس کو دیکھ رہا تھا
" میں اس وقت سترہ سال کی تھی ایک رات جب میں سو رہی تھی تو مجھے کچھ آوازیں سنائی دی تھی میں کمرے سے باہر نکلی میرے ڈیڈ ہمیشہ گھر لیٹ آتے تھے اس دن وہ جلدی آگئے تھے میں نے دیکھا ان کا کمرہ بند تھا آوازیں اندر سے آ رہی تھی میں ڈر گئی جب میں نے ہول سے اندر جھانکا تو کچھ لوگ میرے ڈیڈ کو مار رہے تھے ساتھ ساتھ وہ کسی فائل کا بھی پوچھ رہے تھے جو شاید ان کے خلاف تھی وہ کسی گینگ کے لوگ تھے جس کے خلاف ڈیڈ ثبوت اکٹھے کر رہے تھے میرے ڈیڈ کے نا بتانے پر انہوں نے ان کو گولی مار دی تھی۔۔۔۔ میری انکھوں کے سامنے"
وہ یک دم ہی چپ ہوئی پھر گہری سانس بھری اور دوبارہ بولنا شروع کیا جوہن خاموشی سے اس کو سن رہا تھا
" میں نے ان لوگوں کے چہرے دیکھ لیے تھے ان کی گردن بازو اور کلائیوں پر ٹیٹو بنے تھے وہی ٹیٹو جو اس رات میں نے اس شخص کی کلائی پر دیکھا تھا جو مجھے مارنے آیا تھا "
جوہن نے صدمے سے اس کو دیکھا جو بیڈ سے اتر کر وارڈ روب کی طرف بڑھ گئی تھی اس نے ایک سکیچ بک نکالی اور اسے جون کو دے دی
" یہ وہ ٹیٹو ہے جو میں کئی زاویوں سے بنا چکی ہوں اس رات مجھے معلوم نہیں ہو سکا تھا مگر اب مجھے سب کچھ یاد آ چکا ہے یہ اسی گینگ کا بندہ تھا جس نے میرے ڈیڈی کو قتل کیا تھا وہ شاید اسی فائل کے پیچھے پڑے ہیں جو اب میرے پاس ہے"
جوہن نے شاکڈ ہو کر سکیچز دیکھے
ایک شیر جس کے جبڑے کھلے ہوئے تھے آنکھوں میں سرخی، نیچے تلواریں کراس کی صورت بنی تھی
شیر کے ماتھے پر ایک چھوٹا سا کالا تاج تھا اور پورے ٹیٹو کے گرد ایک دائرہ بنا تھا جس میں لاطینی حروف لکھے تھے جو شاید اس گینگ کا کوئی کوڈ تھا
" میں روز اس خاکے کو دیکھتی تھی، ہر بار یوں لگتا تھا جیسے وہ آدمی میرے سامنے کھڑا ہو، میری نیند، میرا سکون، میری زندگی، سب کچھ چرا لیا ان لوگوں نے"
اس نے ان سکیچز کو دیکھنے کے بعد لارا کو دیکھا جو سفید چہرہ لیے اسے ہی دیکھ رہی تھی
" اور تمہیں یہ بیماری کب سے ہے؟"
جون نے گہری سانس بھر کر خود کو سنبھالا اور سکیچ بک سائیڈ پر رکھ دی
" تقریبا دو سالوں سے، میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی اس وقت کہ میں اپنا مکمل علاج کروا سکتی "
جون بالکل چپ ہو گیا
" جب تک تم ٹھیک نہیں ہو جاتی تب تک ہمارا مشن یہی رکا رہے گا میں چاہتا ہوں کہ تم مکمل طور پر ٹھیک ہو جانے کے بعد اس آخری ہیرے کو حاصل کرو جو اب ہماری دسترس سے دور نہیں رہا "
لارا نے ایک خاموش نظر اس پر ڈالی
" وہ فائل مجھے دکھاؤ"
جون نے کچھ لمحہ خاموش رہنے کے بعد کہا لارا ربنا کوئی جواب دے دوبارہ اٹھی اور ایک کمرے میں چلی گئی دو منٹ بعد وہ فائل اس نے جون کی طرف بڑھا دی
" جب تک ہمارا یہ مشن مکمل نہیں ہوتا میں ایسا کچھ نہیں کرنے والی مجھے لگتا ہے میں مرنے والی ہوں، زندگی ہمیشہ مجھ سے بھاگتی آرہی ہے اور اب جب میں نے اسے تھاما ہے تو یوں لگتا ہے جیسے وقت میرا ہاتھ چھوڑنے لگا ہو، میں چاہتی ہوں مرنے سے پہلے اس آخری ہیرے کو حاصل کرنے کے ساتھ اپنے ڈیڈ کے قاتلوں کو بھی ان کے انجام تک پہنچاوں"
جوہن نے گہری نظروں سے اس کو دیکھا اس کی آنکھوں میں کچھ چمکا تھا شاید درد
کتنی آسانی سے وہ مرنے کی بات کہہ گئی تھی ادھر جوہن کا دل دھڑکنا بھولنے لگا تھا وہ شاید سنکی ہو رہی تھی وہ دھیرے سے کھڑا ہوا اور اس کے بالکل قریب جا ٹھہرا وہ سر اٹھائے اسے دیکھنے لگی
" میں صرف تمہارے ساتھ ہوں لارا! اگر تم نہیں رہو گی تو میں بھی بس ایک خالی سا نام رہ جاوں گا، میں تمہیں۔۔۔ کچھ نہیں ہونے دوں گا! تہمارے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔۔۔ کہیں بھی نہیں "
اس کا گال چھوتے اس کے سنہری بال کندھے سے پیچھے کیے وہ تھوڑی نروس ہو گئی رات کی سیاہی دھیرے دھیرے گہری ہوتی جا رہی تھی جوہن کی نیلی آنکھیں لارا کی سنہری آنکھوں میں قید ہو چکی تھیں ایک پل کو دونوں کا دل ایک لے میں دھڑکا وہ دونوں اس وقت لارا کے فلیٹ میں تھے لارا نے کچھ کہنے کو لب کھولے مگر پھر خاموش رہی
" میں چلتا ہوں اپنا خیال رکھنا"
وہ دو قدم پیچھے ہٹا
" کہاں؟"
وہ یک دم ہی گھبرائی تھی چہرے پر پریشانی کی لکیریں ابھری جوہن نے غور سے اس کا چہرہ دیکھا جس کا سانس تیز ہوا تھا پھر وہ دو قدم قریب آیا
" میں نہیں چاہتا کہ تمہارے ساتھ کچھ غلط ہو مجھے مت روکو، جانے دو"
دھیرے سے ہاتھ اس کے بالوں میں پھنسایا لارا نے تھوک نگلا وہ اس کی بات سمجھ چکی تھی
" اور اگر میں پھر بھی کہوں کہ رک جاؤ تو؟"
کالر سے پکڑ کر وہ اسے خود کے قریب کر گئی جوہن نے اس کی آنکھوں میں خوف دیکھا تھا
" مم۔۔۔مجھے لگتا ہے وہ آدمی آج پھر آ جائے گا اور۔۔۔۔ مجھے مار دے گا۔۔۔۔ میں ہر رات خوف کے سائے میں سوتی ہوں اور آج، پہلی بار کسی کے لبوں سے زندگی مانگ رہی ہوں۔۔۔میں مرنا نہیں چاہتی، جوہن پلیز مجھے بچا لو "
اس کی گرفت جوہن کے کالر پر سخت ہوئی تھی جوہن نے جھٹکے سے اس کو خود میں بھینچ لیا لارا کا جسم خوف کے مارے ہولے ہولے کانپنے لگا تھا
" میں یہی ہوں تمہارے پاس کہیں نہیں جا رہا تم ریلیکس ہو جاؤ "
دھیرے سے اس کے بالوں میں انگلیاں چلائی پھر اس کا سر چوما وہ رونے لگی تھی جوہن نے اس کا چہرہ اپنے سامنے کیا لارا کی آنکھوں میں نمی تھی جوہن نے اس کا ماتھا چوما وہ دھیرے سے نم آنکھیں بند کر گئی پھر اس نے اپنے گال پر اس کے ہونٹوں کا لمس محسوس کیا پھر دوسرے گال پر پھر ناک پر پھر تھوڑی پر،
لارا کا سانس اس کے سینے میں اٹکنے لگا مگر اس نے آنکھیں ابھی بھی نہیں کھولی
" جج۔۔۔۔جوہن "
اس نے لڑکھڑاتی زبان میں پکارنا چاہا مگر جوہن اب کی بار اسے مکمل خاموش کروا گیا
" میں ہوں تمہارے ساتھ"
جوہن نے جھک کر سرگوشی کی تھی
" اب اگر موت بھی آئی تو ڈر نہیں لگے گا کیوں کے آج پہلی بار کسی نے مجھے یو تھام کر کہا ہے "
کہ وہ میرے ساتھ ہے
جاری ہے
Plzz gyes follow me on my WhatsApp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VawyCM0GehEGCClagj1A
The Last Diamond khtm hony wala...2 ep baaki hain! Ek new novel shuro hony wala h..Zeher-e-ishq k ilawa...The Last Diamond k foran baad hi upload ho jaye ga..💗💁♀️
Or mujhy 100 percent ykeen h wo apko iss sy bhi ziada pasnd ay gaa...new novel ki posts channel pr share kr di jayenn gi😌
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
ZEHER-E-ISHQ BY MUNAZA NIAZ COMPLETE NOVEL
- Get link
- X
- Other Apps
GUNHEGAAR BY MUNAZA NIAZ COMPLETE NOVEL
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment